ویڈیو | افریقن بچے اور قرآنی محافل

IQNA

ویڈیو | افریقن بچے اور قرآنی محافل

7:13 - February 27, 2024
خبر کا کوڈ: 3515934
ایکنا: یورپی سیاح نے ویڈیو وائرل کی ہے جسمیں افریقن بچوں کو قرآنی محفل میں شریک دیکھا جاسکتا ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق، ایک یورپی سیاح نے سوشل نیٹ ورکس پر بچوں کے ایک گروپ کی تلاوت قرآن کی ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا: جب میں وسطی افریقہ کے سفر پر آدھی رات کو ایک صحرائی علاقے سے گزر رہا تھا تو ایک خوبصورت اور کانوں کو خوش کرنے والی سرگوشی نے میری توجہ حاصل کی. میں قریب آیا کہ آواز کہاں سے آ رہی ہے۔ میں نے دیکھا کہ بچوں کا ایک حلقہ آدھی رات کو آگ کے گرد بیٹھا ہے اور اجتماعی طور پر اور خوبصورت آواز کے ساتھ قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔

 

وسطی افریقہ کے دارالحکومت بنگوئی کے نواحی علاقوں میں افریقی بچوں کو لکڑی کے تختوں پر ایک روایتی سکول میں قرآن پاک حفظ کرنے اور سیکھنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ اس اسکول کے درجنوں مرد اور خواتین طالب علم، جن کے پاس تعلیم کی لازمی بنیادی سہولتیں بھی نہیں ہیں، بغیر نوٹ بک اور کتابوں کے قرآن پاک حفظ کرنا سیکھتے ہیں۔

 

اس کلاس میں قرآن مجید کی آیات بورڈ یا لکڑی کی تختیوں پر لکھی جاتی ہیں اور طلباء کے حفظ کرنے کے بعد انہیں مٹا دیا جاتا ہے اور دوسری آیات لکھی جاتی ہیں۔

 

فیلم | کودکان آفریقایی و حلقه‌های قرآنی شبانه

 

ماضی بعید سے، لکڑی اور پتھر کی تختیوں پر لکھنا قرآن کو حفظ کرنے کا ایک مؤثر ترین طریقہ سمجھا جاتا تھا، اور افریقہ کے بیشتر خطوں میں اسے قرآن حفظ کرنے کا ایک عملی طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ اب بھی یہ طریقہ افریقی ممالک میں بہت سے قرآن سے محبت کرنے والے بچے اور بڑے اس طریقے کو استعمال کرتے ہیں اور پانچ سے 18 سال کے بچے اس طریقے سے پورا قرآن حفظ کر لیتے ہیں۔

ویڈیو میں یہ منظر دیکھ سکتے ہیں:

 

ویڈیو کا کوڈ
 

 

4202001

ٹیگس: افریقی ، بچے ، قرآنی ، محفل
نظرات بینندگان
captcha